Add To collaction

لیکھنی کہانی -15-Oct-2023

محبوبِ ربِّ اکرم! لاکھوں سلام تم پر لاکھوں دُرُود ہر دم لاکھوں سلام تم پر تم حاکِم زَماں ہو، سلطانِ دو جہاں ہو اے سرورِ معظم لاکھوں سلام تم پر پیارے نبی! شفاعت کی بھیک ہو عنایت رحمت ہو جانِ عالم لاکھوں سلام تم پر دل میں تمہاری الفت ہے دے دو اس میں برکت ہرگز نہ ہو کبھی کم، لاکھوں سلام تم پر اے والی مدینہ بلوایئے مدینہ کاش آ کے یہ پڑھیں ہم لاکھوں سلام تم پر یامصطفی! کرم ہو جس دم لبوں پہ دم ہو کلمہ پڑھوں میں اُس دم لاکھوں سلام تم پر سرکار! ہو عنایت دیدار ہو عنایت جلووں پہ مر مٹیں ہم لاکھوں سلام تم پر عشق اپنا دے دو مجھ کو اُن کے طفیل میں جو میرے ہیں غوثِ اعظم لاکھوں سلام تم پر شیطان و نفس ہائے! برباد کرنے آئے فریاد! شاہِ عالم! لاکھوں سلام تم پر رنج و الم نے مارا لِلّٰہِ دو سہارا آقا! شفیع اعظم لاکھوں سلام تم پر دنیا کے غم مٹا دو، عقبیٰ کے غم مٹا دو کر دو غموں سے بے غم لاکھوں سلام تم پر مرجھایا دل کھل اُٹھے دے دو رضاؔ کے صدقے داغِ جگر کا مرہم لاکھوں سلام تم پر رحمت ہو یا نبی اب ہوں ختم نفرتیں سب سنی ہوں سب منظم لاکھوں سلام تم پر عطارؔ کو خدانے، بخشا تمہارے صدقے تھا لائق جہنم، لاکھوں سلام تم پر

   0
0 Comments